مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں سب کچھ ٹھیک چل راہ ہے ۔ حکومت اگر سنجیدگی سے کام لیں یقین تو ریاست ترقیاتی کامیوں میں ملک کی دیگر ریاستوں سے آگے نکل سکتی ہے۔
انہو نے کہاکہ میں ریاست کا گورنر ہوں۔میں آ ئینی سربراہ ہوں لیکن میں اسیاسکچھ بھی نہیں کرتا جس سے ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو نقصان پہنچے۔
'حکومت تعمیری حل پیش کرے' ریاستی گورنر نے کاکہاکہ حکومت کو ریاست میں لا ء اینڈ آرڈر کوتوازن برقرارکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نظم ونسق برقراررکھنے میں کامیابی ملتی ہے توتمام اضلاع میں پرُتشدد واقعے رونمانہیں ہوں گے ۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاست کا آئینی سربراہ ہوں اور میں کبھی بھی نہیں چاہوں گا کہ آ ئین کی خلاف ورزی کروں ۔
ریاستی گورنر کے مطابق میں جانتاہوں کہ قانون کا احترام کیسے کیا جاتا ہے۔ میں تنقید برائے تعمیر میں یقین رکھتا ہوں۔اس لئے کہیں کوئی پریشانی دشواری پیش آ تئ ہے تو میں بول پڑتا ہوں لیکن اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ میں کسی کی تنقید کر تا ہوں۔
'حکومت تعمیری حل پیش کرے' گورنر نے کہاکہ میر ے پاس کام کرنے کے تجربے ہیں ۔میں حکومت سے میں اپنا تجربہ شئیر کرنا چاہتاہوں۔ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میری باتیں ریاست اور عام لوگوں کے حق میں ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی حکومت کی سربراہ ممتابنرجی کے درمیان ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کرنے کا الزام لگتا رہا ہے ۔
دونوں اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان وقفہ وقفہ بیان بازی بھی ہوتی رہی ہے ۔ اس درمیان ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بھی گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان جاری تنازعہ کولے کر بیان بازی ہوتی رہی ہے۔