جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے نریندر پور تھانہ علاقے میں واقع فیکٹری میں آج شام اچانک سے گیس لیک ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ گیس کی زد میں آکر تین دو لوگوں کے بیمار پڑنے کی اطلاع ہے ۔پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ حالات پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش میں مصروف ہے۔Gas Leak In Water Factory In south 24 parganas In West Bengal فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اس سے پہلے کچھ سمجھ پاتے کہ افراتفری مچ گئی۔ گیس لیک کے سبب علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر گیس لیک کے واقعہ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں اب تک واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔