اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار کشتیاں خلیج بنگال میں غرق، متعدد ماہی گیر لاپتہ - کشتیاں

خلیج بنگال میں مچھلیاں پکڑنے گیے چار کشتیاں تیز لہروں کی زد میں ڈوب گئیں ۔ اس پر سوار 61 ماہی گیروں میں 34 کو بچالیا گیا ہے جبکہ متعدد ماہی گیر اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

چار کشتیاں خلیج بنگال میں غرق، متعدد ماہی گیر لاپتہ

By

Published : Jul 8, 2019, 5:23 PM IST


موصولہ اطلاع کے مطابق ایف بی نائین، ایف بی دش ویز، ایف بی باباجی اور ایف بی جے گرج نامی کشتیاں گزشتہ روز خلیج بنگال میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے خلیج بنگال میں گئیں تھیں ۔

چار کشتیاں خلیج بنگال میں غرق، متعدد ماہی گیر لاپتہ

سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آ کر تمام کشتیاں ڈوب گئی۔ اس پر سوار 61 ماہی گیروں میں سے 34 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔

بھارتی کوسٹ گارڈ اور کوسٹل پولیس کی جانب سے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جا ری ہے لیکن اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ روز 158 کشتیاں خلیج بنگال میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے گئیں تھی۔

خلیج بنگال میں طوفان کے سبب چار کشتیاں لاپتہ ہوگئیں تھیں۔ 34 ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ متعد د ماہی گیر اب بھی لاپتہ ہیں انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد کشتیوں کو بنگلہ دیش کے آبی سرحد سے بر آمد کی گئیں ہیں۔

بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈ مل کر خلیج بنگال میں تلاشی مہم چلارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details