گذشتہ ہفتے نیو ٹائون میں ہوئے انکائوننٹر معاملے میں پولس نے مزید چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ان چاروں کی گرفتار ی گرفتاری پیر کی صبح کاشی پور علاقے سے ہوئی ہے۔بھانگر پولس اسٹیشن میں کلکتہ اور بدھان نگر پولس اسٹیشن کے افسران ان چاروں سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔تاہم پولس نے ان چاروں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی بتیا ہے کہ پولس ان افراد گرفتار کیوں کیا ہے؟۔
نیوٹاؤن انکاؤنٹر کے بعد سے ہی اس پورعلاقے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ، ان چاروں افراد کو کاشی پور میں زیر تعمیر کثیر المنزلہ مکان میں دیکھا گیا تھا۔ یہ چاروں پنجاب کے رہائشی ہیں۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بات کی چھان بین کی جارہی ہے کہ آیا ان کا جیپال بھلر اور جسپریت جسسی سے کوئی واسطہ ہے یا نہیں۔کیا ا ن چاروںنے ہی دونوں بدمعاشوں کو ٹھکانہ فراہم کرنے میں مدد کی ۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار چار افراد میں سے ایک کا نام چمکور سنگھ ہے ۔اس نے ہی بقیہ تینوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جس گھر میں یہ لوگ مقیم ہیں۔ اس کے مالک کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بھانگر تھانے لایا گیا ہے۔ ریاستی پولیس کے انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں کہ وہ نیو ٹاؤن انکاؤنٹر میں ملوث ہیں۔ تاہم ابھی تک پولیس نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔