ہوڑہ:مغربی بنگال كے ہوڑہ ضلع كے پانچلا تھانہ كے تحت گباباڑی علاقے میں ہوئے بھیانك سڑك حادثے میں چار لوگوں كی موت ہوگئی جب كہ دیگر چھ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ سڑك حادثے كی وجہ سے كئی گھنٹوں تک گاڑیوں كی آمد و رفت پوری طرح سے متاثر رہی۔ Howrah Road Accident
ذرائع كے مطابق ہوڑہ ضلع كے پانچلا تھانہ كے تحت گباباڑی علاقے میں یہ واقعہ آج دیر شام اس وقت پیش آیا جب مسافربرادر بس مخالف سمت سے آنے والی ایك لاری سے ٹكرا گئی۔ٹكر اتنی زبردست تھی ۔اس سے بس پر سوار مسافروں كو زبردست نقصان ہوا۔ موقع پر ہی دو افراد كی موت ہوگئی جب كہ دیگر ہسپتال لے جانے كے دوران دیگر دو افراد كی موت ہوگئی۔