کولکاتا:ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں جبراً تبدیلیٔ مذہب کا ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ Calcutta High Court Orders Probe by CBI and NIA۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے جبراً تبدیلیٔ مذہب کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کی پولیس انتظامیہ کو زور دار پھٹکار لگائی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں دو کنبوں کے جبراً تبدیلیٔ مذہب کے معاملے کو سی بی آئی اور این آئی اے کے حوالے کر دیا اور اکیس جون تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
'HC Orders CBI Probe into ‘Conversion: جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ میں جانچ کا حکم
کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں دو کنبوں کی جبراً تبدیلیٔ مذہب کے معاملے کو سی بی آئی اور این آئی اے کے حوالے کر دیا اور اکیس جون تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Calcutta High Court Orders Probe by CBI and NIA
جبراً تبدیلیٔ مذہب معاملہ
بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے اس معاملے کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مالدہ ضلع میں جبراً تبدیلیٔ مذہب کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے،غریبوں پر مذہب تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔