مغربی بنگال کے شمال 24 پرگنہ کے وی آئی پی روڈ پر آج ہوئے سڑک حادثے Minister's Car In Road Accident میں وزیر خوراک راتھن گھوش بال بال بچے حالانکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آج سہ پہر ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر راتھن گھوش اپنے قافلے کے ساتھ رگھو ناتھ پور جا رہے تھے اسی وقت ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی لاری نے ٹکر مار دی۔
Road Accident: سڑک حادثے میں وزیر خوراک بال بال بچے
شمالی 24 پرگنہ کے وی آئی پی روڈ پر آج ہوئے سڑک حادثے Minister's Car In Road Accident میں وزیر خوراک راتھن گھوش بال بال بچے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
موقع پر موجود پولیس نے لاری کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:
اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں وزیر محفوظ ہیں لیکن ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ لاری کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ لاپرواہی کیسے ہوئی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے وزیر خوراک راتھن گھوش ان دنوں راشنگ نظام کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے مختلف اضلاع کے دورہ کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت وہ راگھوناتھ پور جا رہے تھے۔