اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sunil Singh Quits BJP: سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنماؤں نے بی جے پی چھوڑ دی

شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے اور گارولیا میونسپلٹی کے سابق چیئرمین سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنما بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل Five Leaders leave BJP and Rejoin Trinamool Congress ہو گئے۔

سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنماؤں نے بی جے پی چھوڑ دی
سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنماؤں نے بی جے پی چھوڑ دی

By

Published : Feb 13, 2022, 7:06 PM IST

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیز کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان دل بدل کا کھیل جاری ہے Five Leaders including Sunil Singh Quit BJP and Rejoin Trinamool ۔

سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنماؤں نے بی جے پی چھوڑ دی

اسی درمیان نوا پاڑہ اسمبلی حلقے اور گارولیا میونسپلٹی کے سابق چیئرمین مین سنیل سنگھ سمیت پانچ رہنما جی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

ٹیٹاگڑھ میں ضلع ترنمول کانگریس دفتر میں رکن اسمبلی پارتھو بھومک، سومناتھ شوم سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی موجودگی میں سابق رکن اسمبلی سنیل سنگھ، ان کے بیٹے ادیتہ سنگھ دیگر رہنما بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔

ترنمول کانگریس کے جھنڈا تھامنے کے بعد سابق رکن اسمبلی سنیل سنگھ نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونا ان کی سیاسی بھول تھی۔ انہیں ان کی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے لیکن وہ بالکل صحیح سمت میں گامزن ہیں۔

سابق رکن اسمبلی کے مطابق انہوں نے ترنمول کانگریس کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے اور پارٹی میں دوبارہ شامل ہو کر وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل میری گھر واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Violent Incidents in West Bengal: آسنسول اور بدھان نگر میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات

وزیراعلی ممتابنرجی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ترنمول کانگریس کے ساتھ تھے اور آج بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں۔ وہ اپنی مرضی سے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں۔

سابق رکن اسمبلی سنیل سنگھ کے علاوہ ان کے بیٹے آدیتہ سنگھ اور بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے سابق چیئرمین سورو سنگھ سمیت سینکڑوں کارکنان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

واضح رہے کہ سنیل سنگھ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر گارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین بنے اور اس کے بعد نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی بنے لیکن اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل موصوف ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details