کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔Five Children injured In Crude Bomb Attack Of Miscreants At Narendrapur In kolkata
شمالی 24 پرگنہ کے کانکی نارہ کے بعد کولکاتا کے نریندر پور کے داس پاڑہ میں شرپسندوں کی جانب سے بم پھینکے جانے کے سبب میدان میں کھیل رہے پانچ بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
جنوبی24 پرگنہ کے نریندرپور میں بم پھٹنے سے پانچ بچے زخمی نریندر پور کے داس پاڑہ علاقے میں سرعام شرپسندوں کی جانب سے بموں کئے جانے اس واقعے کے بعد پورے میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔مقامی باشندوں کو سمجھا بجھا کر ناکہ بندی ختم کرائی اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔پولیس نے کہاکہ زخمی بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔تمام بچوں کو ابتدائی پرھم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔گھر میں ہی بچوں کا اعلاج چل رہا ہے۔
یہ پڑھیں:Siwan Boy in UK PM Core Committee برطانوی وزیراعظم کی کور کمیٹی میں سیوان کے پرجوال بھی شامل
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ہے ۔ان کی تلاش جاری ہے۔شرپسندوں کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ بچے میدان میں کھیل رہے تھے ۔میدان کے پاس واقع ایک جھونپڑی میں بچے داخل ہو ئے تھے پلاسٹک کے ڈرام میں بم دیکھا۔وہاں موجود شرپسندوں نے کھیل بند کرکے گھر جانے کو کہا۔ بچے ان کی بات نہیں مانے ۔شرپسندوں نے ان بچوں پر بموں سے حملہ کردیا۔ Five Children injured In Crude Bomb Attack Of Miscreants At Narendrapur In kolkata