مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ کے تحت سنگرام نگرمیں واقع ٹائردکان میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
مقامی باشندوں کی اطلاع کی بنیاد پرفائربریگیڈ کے دوانجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔
ٹائرکی دکان میں بھیانک آتشزدگی فائربریگیڈکے اہلکار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلاہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔تقریباًدس لاکھ روپے کا نقصان ہواہے۔ ربرہونے کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کرلی۔
مقامی تھانے کی پولیس کاکہنا ہے کہ پورے کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔لیکن اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملاہے۔ دکان کے مالک سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
دکان کے مالک محفوظ الرحمان کاکہنا ہے کہ گزشتہ شب دکان بندکرکے گھرگیاتواس وقت سب کچھ ٹھیک تھا۔آگ لگنے کی وجہ پرکچھ واضح طور پر کہا نہیں جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں تقریبادس لاکھ روپے کانقصان ہواہے۔ان کی دکان تباہ ہوگئی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معاوضے کامطالبہ کیا ہے۔