اردو

urdu

ETV Bharat / state

نندرام مارکیٹ میں پھر آتشزدگی

مرکزی کولکاتا کے نندرام مارکیٹ میں ایک بار پھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے تاجروں میں دہشت پھیل گئی۔ آتشزدگی میں مالی نقصانات کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔

ندن مارکیٹ میں پھر آتشزدگی

By

Published : Jul 13, 2019, 7:07 PM IST

Updated : Jul 13, 2019, 8:02 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق آج دوپہر مرکزی کولکاتا میں واقع نندرام مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقع پیش آ یا ۔ اس واقعہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

فائر بریگیڈ کے 11 انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت سے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ کے مطابق آ گ لگنے کی ٹھوس وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔

ندن مارکیٹ میں پھر آتشزدگی

انہوں نے کہاکہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی ہے۔ کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مگر مالی نقصان ہوا ہے۔

نندرام مارکیٹ میں آ گ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2008 میں اسی مارکیٹ میں بھیانک آگ لگی تھی اس پر قابو پانے میں فا ئر بریگیڈ کے عملہ کو چار سے پانچ دن لگ گیے تھے۔

نندرام مارکیٹ کے تاجروں نے مخالفت کر تے ہوئے کہاکہ م مارکیٹ کی جدیدکاری کے ساتھ ساتھ آنے جانے کا راستہ بھی ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2019, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details