اردو

urdu

ETV Bharat / state

میٹرو اسٹیشن پر آتشزدگی سے افراتفری - آتشزدگی

کولکاتا کے ایک میٹرو اسٹیشن پر آتشزدگی سے مسافروں میں افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا۔ میٹرو انتظامیہ اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کیا۔

میٹرو اسٹیشن میں آتشزدگی سے دہشت

By

Published : Aug 12, 2019, 9:39 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:30 PM IST

مغر بی بنگال کے کولکاتا کے جتن داس میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر الیکٹرک پوائنٹ میں آگ لگنے سے اسٹیشن میں افرا تفری مچ گئی اور مسافر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

میٹرو ریلوے انتظامیہ، ریلوے پولیس اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروا ئی کی وجہ سے حالات پر جلد قابو پالیا گیا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

میٹرو ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پوائنٹ میں آ گ لگی تھی لیکن فائر بریگیڈ اور ریلوے پولیس کی مستعدی سے حالات پر جلد قابو پا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے دوران پلیٹ فارم پر افراتفری مچ گئی تھی لیکن اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

انتظامیہ کے مطابق چند گھنٹوں کے اندر ہی میٹرو سروس دوبارہ بحال کی گئی ۔انجینیئرز کی ٹیم الیکٹرک پوائنٹ کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تا کہ اس میں دوبارہ آگ نہ لگے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details