مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے بیلوڑ میں واقعہ 40نمبر رئیور گیٹ کے پاس مرمت کے لیے کھڑی اسٹمر میں بھیانک آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع پاکر فائربریگیڈ کی چارگاڑی جائے وقوع پرپہنچ کر ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔اس واقعہ میں اسٹمر پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی۔
فائربریگیڈ کے عملہ کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ اس واقعہ میں اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ آگ پر جلد قابونہیں پایا جاتا توآس پاس کھڑی کشتیاں بھی اس کی زد میں آ جاتی۔