کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بھوانی پور علاقے میں واقع ایک سوئمنگ کلب میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔fire break out in swimming pool Club at bhawanipur in south kolkata in west bengal
پدما پوکھر کے سوئمنگ کلب میں اچانک آگ کے شعلے بلند ہونے کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول پید ہوگیا۔خوف کے ماحو ل میں لوگ بھاگنے لگے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ دیر رات میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ آگ کلب کے جمنازیم کے حصہ میں لگی۔ وہاں سے آگ بھوانی پور سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سوئمنگ کلب میں پھیل گئی۔ آگ کے شعلے آس پاس کے درختوں کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا تھا