اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوکل ٹرین میں آتشزدگی

سیالدہ راناگھاٹ لوکل ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہونے سے مسافروں کودہشت پھیل گئی ۔ موٹرمین(ڈرائیور) کی مستعدی کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا

By

Published : Aug 5, 2019, 6:48 PM IST

لوکل ٹرین میں آتشزدگی

سیالدہ مین سکیشن کی ایک لوکل ٹرین میں آگ لگنے کا واقع رونما ہونے سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔ موٹر مین(ڈرائیور) کی مستعدی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹالا جا سکا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سیالدہ سے راناگھاٹ جانے والی لوکل ٹرین جب بیرکپور اسٹیشن کے پلٹ فارم نمبر اے ون میں داخل ہوئی تو ٹرین کے کمپارٹمنٹ سے چنگاری نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

موٹر مین نے پلٹ فارم نمبراے ون میں داخل ہونے سے قبل ہی خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ریلوے پولیس اور فا ئر بر یگیڈ کے اہلکار وں کی مدد سے چنگاری کو آگ میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی اس قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق بروقت کارروا ئی کی وجہ سے ایک بڑے حادثے کو ٹالا جا سکا ہے ۔ مسافروں کو کمپارٹمنٹ سے صحیح سلامت باہر نکالنے کا چیلنج تھا۔

ریلوے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹر مین کی مستعدی سے کی وجہ سے بڑ احادثہ ٹل سکا ہے۔ موٹر مین نے پلٹ فارم میں داخل ہونے سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا کر ہمیں محتاط کردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ بروقت کارروا ئی کی وجہ مسافروں کے درمیان افراتفری نہیں مچی ۔بھگدڑ کا واقعہ رونما ہو تا تو جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہوسکتاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details