اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کی متعدد فلمی شخصیات بی جے پی میں شامل - بھارتیہ جنتا پارٹی

بنگال کی کئی فلمی ہستیوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ٹالی وڈ سے تعلق رکھنے والی جو بھی شخصیات بی جے پی میں شامل ہوئیں انہیں ایک خاص گروپ کے فلم سازوں نے کام دینا بند کردیا تھا۔

بنگال کی متعدد فلمی شخصیات بی جے پی میں شامل

By

Published : Jul 18, 2019, 8:05 PM IST

دہلی میں منقعد تقریب کے دوران مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش، مکل رائے اور سمبت پاترا کی نگرانی میں بنگلہ فلموں اور ٹیلی ویژن کی نامور شخصیات نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئیں۔

بنگال کی متعدد فلمی شخصیات بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں رشی کوشک، پارنو مترا، روپانجن مترا، بسواجیت گنگولی، دیب رانجن ناگ، ارندم ہلدار، مومیتا گپتا، آنندیا بنرجی، سوروچکرورتی، روپا بھٹاچاریہ، انجنا باسو اور کوشک چکرورتی ہیں۔

بنگال کی متعدد فلمی شخصیات بی جے پی میں شامل

سمبت پاترا نے کہا کہ 'میں تمام فلمی اور ٹلی ویژن کی شخصیت کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں'۔

بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاستی بی جے پی میں شامل ہونا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ اس سے قبل بی جے پی میں شامل ہونے والے 17 کونسلرز کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے وہ لوگ ہیں جنہیں فلم سازوں نے کام دینا بند کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details