اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fifty Families In Burdwan Join Congress مغربی بنگال میں پچاس سے زائد خاندان کانگریس میں شامل

مشرقی بردوان ضلع کے ہری ہر پاڑہ میں گاؤں کے پچاس خاندان ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے۔رواں ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے جب ترنمول کانگریس کے سینکڑوں کارکنان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ۔Fifty Families In Burdwan Join Congress

پچاس سے زائد خاندان کانگریس میں شامل
پچاس سے زائد خاندان کانگریس میں شامل

By

Published : Mar 24, 2023, 11:50 AM IST

مشرقی بردوان: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کسی بھی وقت تاریخ کا اعلان کر سکتا ہے۔ دریں اثنا، ساگردیگھی ضمنی انتخابات میں لفٹ فرنٹ و کانگریس اتحاد نے ترنمول کانگریس پر شاندار جیت درج کی۔ جہاں ایک طرف ساگر دیگھی ضمنی انتخابات کا نتیجہ کانگریس کے کارکنان کے لئے حوصلہ افزائی کا کام کر رہا ہے تو دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لئے درد سر ثابت ہوا ہے۔

ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد حکمران جماعت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ مشرقی بردوان ضلع ترنمول کانگریس پر اس کا گہرا اثر پڑا ہے ۔ ہری ہرپارہ ویسٹ بلاک کانگریس کے صدر جہانگیر شاہ کی نگرانی میں پنجاب رکن ترنم بی بی سمیت 50سے زائد خاندان آل انڈیا نیشنل کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ سیاسی ماہرین کے مطابق ساگردیگھی میں کانگریس امیدوار بائرن بسواس کی جیت کے بعد پارٹی کو آکسیجن ملا ہے۔ پارٹی کے کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔مرشد آباد میں پہلے ہی ادھیررنجن چودھری ترنمول کانگریس کو شگاف ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔اور اپ مشرقی بردوان ضلع میں ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Meet Naveen Patnaik ممتا کی نوین پٹنائک سے ملاقات، جمہوری حقوق پر تبادلہ خیال

ہری ہرپارہ مغربی بلاک کانگریس صدر جہانگیر شاہ نے طنزیہ لہجے میں کہاکہ عام لوگ اپ ترنمول کی حکومت نہیں چاہتے ہیں۔ اس لئے لوگ ترنمول کانگریس چھوڑ کر نیشنل کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں بنگال میں ترنمول جیسی کوئی چیز نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details