کولکاتا: مغربی بنگال حکومت کو مارچ تک 70 کلومیٹر خاردار باڑ کو مکمل کرنے کے لیے اراضی کے حصول کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے لیے نوبنو نے سینئر افسران نے اضلاع کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔Fencing Works Near India Bangladesh Border After CM Mamata Banerjee And Amit Shah Meeting
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ہفتہ مشرقی علاقائی کونسل کی میٹنگ میں ریاستوں کو یاد دلایا کہ بی ایس ایف کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کے لئے ان کی بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کے فوراً بعد اضلاع کی جانب سے زمین کے حصول کے لئے خصوصی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں، مرکز نے پہلے ہی ریاست سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرحد پر خاردار باڑ لگانے کے لئے زمین کے حصول کا کام مارچ تک مکمل کرے۔
گزشتہ پیر کو مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ایک ورچوئل میٹنگ کی اور اس درخواست کو ریاست کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی تک پہنچایاتھا۔ یہ خاردار باڑ ہندوستان بنگلہ دیش سرحد کے پار لگائی جا رہی ہے۔ 257 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد پر 186 کلومیٹر خاردار باڑ لگانے کے لیے زمین مل گئی ہے لیکن زمین نہ ملنے کی وجہ سے 70 کلومیٹر کا کام آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔
نوبنو کے ذرائع کے مطابق ریاست کی بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی کو لے کر یہ میٹنگ گزشتہ دنوں کو ہوئی تھی۔ مرکز نے بھارت بنگلہ دیش سرحد پر خاردار باڑ لگانے کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کو بھی اہمیت دی ہے۔مقررہ ڈیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے آئندہ مارچ تک ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کا کردار بھی اہم ہے۔ سرحدی اسمگلنگ، دراندازی روک لگانے پر زور دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Bangladesh Air Force Chief بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ نے بیرکپور کا دورہ کیا
واضح رہے کہ مشرقی زونل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا تھا۔ اجلاس نوبنوہال میں منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں بین الاقوامی سرحد پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ نوبنو ذرائع کے مطابق ہفتہ کی میٹنگ میں اسمگلنگ سمیت کئی مسائل پر سرحدی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔Fencing Works Near India Bangladesh Border After CM Mamata Banerjee And Amit Shah Meeting