کولکاتا: مغربی بنگال میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تہوار درگا پوجا کا جوش وخروش کے ساتھ اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دار الحکومت کولکاتا سمیت رہاست کے بیشتر اضلاع میں منفرد اور دلکش پوجا پنڈال عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔تھیم پوجا پنڈالوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے۔Famous Puja Theme Pandals In West Bengal
ندیا ضلع کے چاپڑا تھانہ علاقے میں پوجا پنڈال کو ٹوئن ٹاور کی شکل دی گئی ہے۔ملیشیا میں واقع ٹوئن ٹاور کے طرز پر بنایا گیا یہ پنڈال مغربی بنگال کے لوگوں کے درمیان زبردست مقبول ہوا ہے۔ اس پنڈال کو بنانے میں کل 19 لاکھ روپے خرچ آیا ہے۔
ندیا اور اس کے اطراف کے ساتھ ساتھ کولکاتا سے بھی لوگ ٹوئن ٹاور پنڈال کی ایک جھلک پانے کے لئے جا رہے ہیں۔ پنڈال کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔لوگوں کی بندی بھیڑ پر قابو پانے کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف شمالی دیناج پور کے رائے گنج علاقے میں پوجا پنڈال کو ویکٹوریا میموریل کی شکل دی گئی ہے۔لوگوں میں اس پنڈال کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اس پنڈال کو بنانے میں 18 لاکھ روپے خرچ ہوا ہے۔