مرشدآباد، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ بورڈ اور مدھیامک امتحانات 2022 West Bengal High Madrasa Examمیں اقلیتی طبقے کے لڑکے اور لڑکیوں کے مظاہرے دیکھ کر خوشی ہوئی. رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ مغربی بنگال کے دور دراز کے اضلاع میں تعلیمی اداروں پر سوال اٹھتے رہے تھے لیکن مدھیامک امتحانات اور مدرسہ بورڈ کے نتائج بالکل برعکس ہوتے ہیں۔ Excellent Facilities Resulted in Board Exam
Excellent Facilities Resulted in Board Exam: مدرسہ بورڈ اور مدھیامک کے طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں - West Bengal High Madrasa Exam
مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ مدرسہ بورڈ اور مدھیامک امتحانات 2022 میں لڑکے اور لڑکیوں کے شاندار کارنامے کی وجہ حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ Excellent Facilities Resulted in Board Exam
رکن اسمبلی کے مطابق ضلع میں تعلیمی نظام کو اور بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ شاندار نتائج کی دوڑ میں مرشدآباد ضلع بھی پہلی پوزیشن پر رہے اور اسے چیلنج کرنے والا کوئی نہ ہو۔ مغربی بنگال میں آج مدھیامک امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں ایک بار پھر دور دراز کے اضلاع نے دارالحکومت کولکاتا کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے. اس مرتبہ بھی کولکاتا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بانکوڑہ کے طلبا نے مدھیامک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔