مغربی بنگال کے سابق وزیر اور ترنمول کانگریس کے رہنما پارتھو چٹرجی جو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہیں۔ ان کو جانچ کے لئے آج ہسپتال لایا گیا۔ ترنمول کانگریس سے برطرفی کے بعد سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے زبان کھولی اور کہا کہ ان کے خلاف شازش کی گئی ہے۔ انہیں جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔ Bengal SSC Scam
انہوں نے کہا کہ وہ بے قصوروار ہیں اور وقت آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنے آپ کو بے قصوروار قرار دیا ہے۔ دوسری طرف سابق وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کو جانچ کے لیے ہسپتال لایا گیا تو وہ چیخنے چلانے لگیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں اور سیوک والنٹیئرز نے ارپیتا کو زبردستی گاڑی سے اتار کر وہیل چیئر پر بیٹھا کر ہسپتال تک لے گئے۔ ارپیتا مکھرجی نے بھی خود کو بے قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت انہیں بدعنوانی کے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔