اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیو کمارکی گرفتاری پر ایک ہفتے کیلئے روک

کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی میں سی بی آئی راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔

راجیو کمارکی گرفتاری پر ایک ہفتے کیلئے روک

By

Published : Jul 22, 2019, 7:28 PM IST

جسٹس مدھومیتا مترا نے مزید ایک ہفتے کیلئے راجیو کمار کی گرفتاری پر روک لگادیا ہے۔2جولائی کو عدالت نے 22جولائی تک گرفتاری پر روک لگادی تھی۔راجیو کمار نے سی بی آئی کو مئی میں نوٹس دیا تھا۔گزشتہ ہفتہ راجیو کمار کے وکیل ملن مکھرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں الزام عاید کیا تھا کہ سی بی آئی راجیو کمار کوسیاسی بنیاد پر کارروائی کررہی ہے۔شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کی جانچ کیلئے 121افسران کی ٹیم تھی جس کے انچارج راجیو کمار تھے مگر ان میں سے صرف راجیو کمار کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر سی آئی ڈی مغربی بنگال ہیں۔گزشتہ مہینے عدالت نے راجیو کمارکے خلاف سی بی آئی کی عرضی پر پیشگی سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سی بی آئی کے وکیل نے کہا تھا کہ راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے سے ہزاروں کروڑ روپے کی چٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ میں تیزی آئے گی۔

7جون کو راجیو کمار شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔اس سے قبل راجیو کمار فروری میں میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details