اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2022, 12:34 PM IST

ETV Bharat / state

Gulam Sarwar Join Congress: سابق میئر غلام سرور ٹی ایم سی چھوڑ کر کانگریس میں شامل

آسنسول میونسپل کارپوریشن Asansol Municipal Corporation کے سابق میئر غلام سرور Ex Mayor in Councill Gulam Sarwar سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سابق میئر نے تھاما کانگریس کا ہاتھ
سابق میئر نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Election کے بعد مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میونسپل کارپوریشن میں 22 فروری کو انتخابات ہونے ہیں۔ اسی درمیان تجربہ کار سیاسی رہنما اور سابق میئر ان کونسل Ex Mayor in Councill Gulam Sarwar غلام سرور ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

سابق مئیر غلام سرور سمیت اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی رہنماؤں نے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا جن میں شہناز بیگم سمیت دیگر رہنماؤں کے نام قابل ذکر ہیں۔

کانگریس میں شامل ہونے والے سیاسی رہنما غلام سرور نے کہا کہ دراصل میری گھر واپسی ہوئی ہے اور اس سے وہ بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو مغربی بنگال کے چار اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہگلی، آسنسول اور سلی گُڑی میں کارپوریشن انتخابات ہونے ہیں۔ 27 فروری کو ریاست کے 112 میونسپلٹیز میں الیکشن کرائے جائیں گے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن، بلدیاتی انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

سیاسی رہنما ہر مواقع پر عام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

ریاست کے دوسرے میونسپلٹیز کی طرح شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں میں بھی سیاسی جماعتوں کے متوقع امیدواروں اور ان کے حامیوں نے سیاسی نعرہ نوشی کے لیے دیواروں پر قبضے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر پارٹی بدلنے کا کھیل بھی زوروں پر جاری ہے۔کوئی ترنمول کانگریس میں واپس آ رہا ہے تو کوئی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں کا حصہ بن رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details