کولکاتا:مغربی بنگال کے دورے پر آئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر مدن لال نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت شاندار فارم میں ہے۔وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔کیپ ٹاون ٹیسٹ میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر جیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیم میں صلاحیت مند کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
سابق کرکٹر مدن لال نے کہاکہ اس وقت وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے سب سے سنئیر کرکٹرز ہیں۔ان کی موجودگی سے ٹیم کو نا صرف فائدہ ہو رہا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ایک دوسرے سیریز خراب جانے پر آپ سنئیر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوال نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ انہوں نے ٹیم کے لئے کیا ہے۔