ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ ترنمول کانگریس صدر موسم بینظیر نور نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہمیں ایک ساتھ دو جنگ کے لیے میدان میں اترنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'آئندہ برس ہونے والےاسمبلی انتخابات ریاست کے لیے اہم ہیں، اور ہر حال میں کامیابی حاصل کرنی پڑے گی، جس کے لیے عوامی خدمات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'جب تک ہمیں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوگی اس وقت منزل تک پہنچ نہیں سکتے ہیں'۔
انتخاب میں کامیابی کے لیے عوامی خدمات کو یقینی بنانا ضروری موسم نور کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس ماں ماٹی مانش کی پارٹی ہے اس لیے ہمیں عوام کی خدمات کو اولین ترجیح دینی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے والوں سے بچ کر رہنے کی ضرورت ہے، ورنہ پریشانی بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ مالدہ کے لوگوں نے ہمیشہ سے ہی سیکولر پسند جماعت کو اہمیت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے بنگال کے لوگوں کو ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
موسم نور نے اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔