اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان شتابدی رائے سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور ٹالی ووڈ اداکارہ شتابدی رائے روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہو ئی۔

By

Published : Aug 8, 2019, 10:55 PM IST

رکن پارلیمان شتابدی رائے سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی دومرتبہ رکن پارلیمان شتابدی رائے روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں سالٹ لیک میں واقع سی جی او کمپلیکس جہاں ای ڈی کا دفترہے میں آج دوپہر پیش ہوئی۔

اس سے قبل شتابدی رائے نے ای ڈی کو خط لکھ کر کہا تھاکہ برانٹ ایمبسڈر کے طور پر انہوں نے روز ویلی چٹ فنڈ گروپ سے جور وپے لیے ہیں وہ واپس کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے شتابدی رائے نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے مہلت لی تھی مگر اب جب کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوچکا ہے تو وہ ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئیں۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق کئی اہم امور میں ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ای ڈی کے ذرائع کے مطابق شاردا گروپ کے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر انہوں نیبڑے پیمانے پر ر وپے لیے تھے۔جانچ ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ روپے معاہدہ کے مطابق تھے یا پھر معاہدہ سے زیادہ لیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details