مدن مترا سے چار گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔2014میں سی بی آئی نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں انہیں گرفتار کیا تھا اس وقت وہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ تھے۔
وہ 21مہینوں تک جیل میں قید رہے۔ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے کہیں بڑا ہے۔ ای ڈی نے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں کمپنی کے چیرمین گوتم کندو کو گرفتار کررکھا ہے۔
23ہزار کروڑ روپے کی جائداد جس میں ہوٹل اور ری سوٹ کو ضبط کیا ہے۔ای ڈی نے کلکتہ اور بھونیشور میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کررکھا ہے۔
اس سے قبل نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے کو سمن جاری کرتے ہوئے ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
ای ڈی کے ذرائع کے مطابق شتابدی رائے کو 12جولائی کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ ایجنسی یہ جاننا چاہتی ہے کہ شتابدی رائے نے شاردا گروپ سے کتنا روپیہ لیا تھا اور یہ رقم کیوں لی گئی ہے۔ ای ڈی کے پاس ایسے کئی دستاویز ہاتھ لگے ہیں جس کے مطابق شتابدی رائے نے شارداگروپ سے بڑے پیمانے پر روپے لے رکھے ہیں۔
بیر بھوم سے لگاتار تین مرتبہ کامیاب ہونے والی شتابدی رائے کو ای ڈی نے 12 جولائی کو سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔شتابدی رائے شاردا گروپ کی برانڈ ایمبسڈر تھیں۔ایجنسی کے مطابق کمپنی او ر شتابدی رائے کے درمیان مالی لین دین کے ثبوت ہیں