اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریڈینسی یونیورسٹی میں دو سال بعد طلبا یونین کا انتخاب - پریڈینسی یونیورسٹی میں دو سال بعد طلبا یونین کا انتخاب

کولکاتا کا تاریخی تاریخی تعلیمی ادارہ پریسیڈنسی یونیورسٹی میں آج تقریبا دو سال بعد طلباء یونین کا انتخاب ہوا ۔

پریڈینسی یونیورسٹی میں دو سال بعد طلبا یونین کا انتخاب

By

Published : Nov 14, 2019, 7:51 PM IST



مغربی بنگال کے پریسیڈنسی یونیورسٹی کا شمار کولکاتا کے معروف تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے .گزشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی میں طلباء یونین کا انتخاب نہیں کرائے گئے تھے جس پر ریاست کی اپوزیشن کی جانب سے بر سر اقتدار جماعت ترنمول کانگریس پر نکتہ چینی کی جاتی رہی ہے۔

تعلیمی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں وہیں۔ یونیورسٹی کے بایاں بازو کے طلباء یونین بار بار انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ آج تقریبا دو برسوں بعد پریسیڈنسی یونیورسٹی میں طلباء یونین کا انتخاب عمل میں آیا۔

آج صبح 11 بجے سے انتخابات شروع ہوئے اور دوپہر سیک بجے اس کا اختتام ہوا طلباء یونین کے انتخابات میں پانچ اہم عہدوں صدر ،نائب صدر، جنرل سیکرٹری، معاون جنرل سیکریٹری، اور گرلز کام روم جنرل سیکرٹری کے لئے لڑائی ہے ۔

یونیورسٹی میں ووٹروں کی تعداد دو ہزار سات سو ہے ۔ایس ایف آئی، اے آئی ڈی ایس او،اے آئی ایف ایس،ڈی ایس او،ایس ڈی ایف،اور یو ایس ڈی ایف مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار بھی انتخابات لڑنے رہے ہیں دو ڈھائی بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہے آج ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انتخابات پر امن رہا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details