کولکاتا: مغربی بنگال کو بھارت میں کھیل کود کی سرگرمیوں کا مرکز کہا جاتا ہے۔ فٹبال تو یہاں کے لوگوں کی دیوانگی ہے۔ اس بار فیفا عالمی کپ قطر میں چل رہا ہے لیکن اس کا خمار بنگال کے لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایک دن قبل کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل نے تمام تھانوں کو ورلڈ کپ کے دوران آن لائن سٹہ بازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے دوسرے ہی دن کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے دمدم مدھوگڑھ علاقے میں پولیس نے کھیلوں پر سٹہ لگانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا۔ Eight Person From Chattiesgarh Arrest In North 24 PGS For Running Online Betting Racket During FIFA World Cup
Online Betting Racket آن لائن سٹہ بازی کے کاروبار میں ملوث گروہ کا پردہ فاش
کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے دمدم مدھوگڑھ علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں ناگیر بازار تھانے کی پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران فٹبال عالمی کپ کے میچوں پر آن لائن سٹہ لگانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ Online Betting Racket
مزیدپڑھیں:Stop Gambling Over Football World Cup کولکاتا میں فیفا ورلڈ کپ میچز کے دوران سٹہ بازی کا انکشاف
ناگیر بازار تھانے کی پولیس نے اس سلسلے میں آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے کولکاتا میں رہ کر آن لائن سٹے کا کاروبار چلاتے تھے۔ پولیس نے چھاپہ ماری مہم کے دوران لیپ ٹاپ، موبائل اور بینک پاس بک برآمد کئے۔مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ سٹے بازی کا یہ دھندہ آن لائن چل رہا تھا۔ وہ نوجوان جو چھتیس گڑھ سے آئے تھے، دم دم کے اس علاقے میں سٹے بازی کا دھندہ چلاتے تھے۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ یہ سٹے بازی کا سرکل وہاں کئی دنوں سے سرگرم تھا۔Eight Person From Chattiesgarh Arrest In North 24 PGS For Running Online Betting Racket During FIFA World Cup