اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریڈ روڈ میں عید الاضحی کی نماز نہیں ہوگی'

کلکتہ خلافت کمیٹی کی طرف سے واضح کر دیا گیا ہے کہ عید الاضحی کی نماز ریڈ روڈ میں ادا نہیں کی جائے گی۔

'ریڈ روڈ میں عید الاضحی کی نماز نہیں ہوگی'
'ریڈ روڈ میں عید الاضحی کی نماز نہیں ہوگی'

By

Published : Jul 29, 2020, 6:39 PM IST

کولکاتہ ریڈ روڈ میں عید کی نماز کا انعقاد کرنے والی کلکتہ خلافت کمیٹی کی طرف سے اس کا اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کلکتہ خلافت کمیٹی نے ریڈ روڈ میں روایتی طور پر ہونے والی عید الاضحی کا اس بار انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

'ریڈ روڈ میں عید الاضحی کی نماز نہیں ہوگی'

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں حکومت نے ہفتے میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔وہیں دوسری جانب آئندہ یکم اگست کو عیدا الضحی کا تہوار ہے۔جس کے مدنظر حکومت کی طرف سے یکم اگست کو لاک ڈاؤن نہیں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلے لوگ اس سلسلے میں تذبذب کے شکار تھے لیکن حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے مد نظر ایک بار پھر لوگوں سے عید الفطر کی طرح عید الاضحی کی نماز بھی گھر پر پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کولکاتا میں عیدالفطر اور عید الاضحی کی نماز کا اہتمام کولکاتا کے ریڈ روڈ میں کیا جاتا ہے۔ریڈ روڈ میں کولکاتا کی سب سے بڑی جماعت ہوتی ہے۔لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ریڈ روڈ میں عید الفطر کے بعد اب عید الاضحی کی بھی نماز نہیں ہوگی۔

کلکتہ خلافت کمیٹی کی جانب سے ریڈ روڈ میں عید الاضحی کی نماز کے سلسلے میں لوگوں میں تذبذب پایا جا رہا تھا۔کیونکہ ریاست میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کا قہر شباب پر ہے۔کچھ لوگوں کی طرف سے کلکتہ خلافت کمیٹی سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ محدود تعداد کے ساتھ عید الضحی کی نماز ریڈ روڈ میں ادا کی جائے۔لیکن کلکتہ خلافت کمیٹی کی طرف سے واضح کر دیا گیا ہے کہ عید الاضحی کی نماز ریڈ روڈ میں ادا نہیں کی جائے گی۔

ساتھ ہی خلافت کمیٹی نے ریاست کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے گائیڈ لائن پر عمل کریں اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔قربانی کرتے وقت بے پردگی سے بچیں اور برادران وطن کا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: گورنر کی وزیراعلی پر نکتہ چینی

ABOUT THE AUTHOR

...view details