اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس: رکن پارلیمان سمیت چھ اعلی شخصیات کو سمن - ممبر پارلیمنٹ

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں مالی لین دین کی جانچ کررہی انفوسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ شتابدی رائے اور سابق رکن پارلیمنٹ کنال گھوش سمیت 6 افراد کو سمن جاری کیا ہے۔

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس

By

Published : Jul 15, 2019, 6:37 PM IST


تاہم ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان شتابدی رائے پارلیمنٹ کے سیشن کے درمیان ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔

ای ڈی نے جن لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے ان میں شتابدی رائے، کنال گھوش، سجن اگروال، ارندم داس،دیوبرتا سرکار،سدھیر اگروال،شامل ہیں۔ان لوگوں پرالزام ہے کہ انہوں نے شارداگروپ سے روپے لیے ہیں۔ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے مالی لین دین کس بنیاد پر کیا گیاہے۔

شتابدی رائے شاردا چٹ فنڈ کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر تھیں۔

ایجنسی کے مطابق رائے اور کمپنی کے درمیان مختلف مواقع پر بڑے پیمانے پر مالین لین دین ہوئے ہیں۔

ای ڈی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے یہ لین معاہدے کے مطابق ہوا یا اس سے ہٹ کر کیا گیا ہے۔

سی بی آئی نے حال ہی میں شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی جانچ کے دیگر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے۔

اس کیلئے پریڈنسی جیل میں بند شاردا گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہ چکی دیب جانی سے پوچھ تاچھ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details