کولکاتا:آج صبح ہی ای ڈی کے کئی اہلکار پارتھو چٹرجی کے گھر ناک تلہ پہنچ گئے۔گذشتہ آٹھ گھنٹے سے پارتھو چٹرجی سے پوچھ تاچھ جاری رہی۔ اسی دوران پارتھو چٹرجی کی طبعیت بھی بگڑ گئی جس کے بعد دو بار ڈاکٹر کو بلایا گیا۔پارتھو چٹرجی پر پرائمری ٹیچروں کی تقرری میں بدعنوانی کرنے کا الزام ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں جس وقت تقرری میں بدعنوانی ہوئی تھی اس وقت ریاستی حکومت کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی تھے ان پر بھی اس معاملے ملوث ہونے کا الزام ہے۔اسی سلسلے میں آج صبح ہی ای ڈی کے متعدد اہلکاروں کو آج پارتھو چٹرجی کے ناک تلہ رہائش گاہ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔