مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں گزشتہ 2019 لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی آگ میں جھلس رہا ہے۔
ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ میں جھڑپیں جاری، ایک ہلاک - آگ میں جھلس رہا ہے
شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانہ علاقے میں واقع کلب میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔
اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے. بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے گھر کے سامنے بموں سے حملہ کرنے کی اطلاع ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی آم ڈانگہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ کے کنچڑا پاڑہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ اور بموں سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ باراسات، بنگاوں، ہابڑا اسمبلی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔