اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاٹ پاڑہ میں دفعہ 144 نافذ - مغربی بنگال

ریاست مغربی بنگال کے بھاٹ پاڑہ انتخابی حلقے میں حالات تشویشناک ہونے کی وجہ سے وہاں پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

بھاٹ پاڑہ میں دفعہ 144 نافذ

By

Published : May 21, 2019, 6:12 AM IST

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی حلقے مں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس دفعہ کے نافذ ہونے کے بعد کسی بھی علاقے میں چار یاپھر اس سے زائد افراد ایک جگہ جمع نھیں ہو سکیں گے۔
مغربی بنگال کے خصوصی پولیس آبزور وویک دوبے نے بتایا کہ کشیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے 200 سے زائد مرکزی فورسز کمپنیز کو تعینات کیا جائےگا۔

دوبے کے مطابق'انتخابات کے دوران کشیدہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مرکزی فورسز کی 200 سے زائد کمپنیز کو کو تعینات کیا جاے گا، یہ ریاست کے تمام حصوں میں تعینات ہونگے'۔

قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان آپسی جھڑپوں کے بعد حالات مزید خراب ہوگئےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details