کولکاتا:کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کو ایک بار سے بند کر دیا گیا ہے۔ ایسٹ ویسٹ میٹرو کو دھرمتلہ سے سیالدہ کو جوڑا جانے والا ہے۔ اس کے لیے دھرمتلہ سے سرنگ بہو بازار سے ہوتے ہوئے سیالدہ میٹرو اسٹیشن تک جانا ہے۔ لیکن ایک بار پھر سے بہو بازار کے 14 مکان میں دراڑیں نظر آئی ہیں جس کی وجہ سے تین ماہ کے لیے کام بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روڑکی آئی آئی ٹی کے انجنئیروں کی ٹیم پروجیکٹ کا جائزہ لے گی۔ کولکاتا کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے اس کے لیے میٹرو ریلوے پر نکتہ چینی بھی کی ہے۔ بہو بازار کے لوگ اس حادثے کے بعد سے دہشت میں ہیں۔ East West Metro Project Further Delayed
کولکاتا شہر میں میٹرو ریلوں کے دیرینہ ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کو ایک بار پھر تنازعہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسٹ ویسٹ میٹرو دھرمتلہ سے سیالدہ میٹرو اسٹیشن سے ملانے کے لیے بہو بازار سے ہو کر گزرنا ہے دو سال قبل پروجیکٹ کے شروع میں بہو بازار کے کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئی تھی جس کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر پروجیکٹ کو روک دیا گیا تھا۔ بہو بازار کے مکینوں کو نقل مکانی کرنی پڑی تھی۔ لیکن بہو بازار کے نیچے سے گزرنے والے سرنگ کا کام مکمل ہونے کے کئی ماہ بعد ایک بار پھر سے بہو بازار کے کئی مکانات میں ایک بار پھر دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ جس کے بعد سے مقامی لوگ دہشت میں ہیں۔ بدھ کے روز پہلی بار بہو بازار کے درگا پیتوری روڈ کے 14 مکانات میں دراڑیں نظر آئیں تھی۔کے ایم آر سی ایل کے مطابق میٹرو کے سرنگ میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے ہی یہ دراڑیں پڑی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایسٹ ویسٹ میٹرو کے کام کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے سیالدہ سے سیکٹر 5 میٹرو خدمات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کے ایم آر سی ایل متاثرہ مکانوں کے لیے معاوضے کے متعلق غور و فکر کر رہی ہے۔اس درمیان متاثرہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔