سہیل کے دوگول کی بد ولت موہن بگان نے رئیل کشمیر ایف سی کو یطرفہ میچ میں ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر ڈرونڈ کپ 2019 کے فا ئنل میں شاہانہ داخلہ لے لیا۔موہن بگان اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کے درمیان خطابی مقابلہ ہوگا۔
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گیے دوسر ے سیمی فائنل میں موہن بگان اور رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کااغاز کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے زبردست مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملوں کاسلسلہ جاری رہا۔