کولکاتا:مغربی بنگال میں سیاسی رہنماؤں كے خلاف ضرورت سے زیادہ جائیداد ركھنے كامعاملہ طول پكڑنے لگا ہے۔ پہلے حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كے رہنماوں كے خلاف پی آئی ایل داخل كیا گیا تھا اب اپوزیشن رہنماوں كے خلاف بھی كلكتہ ہائی كورٹ میں مقدمہ دائر كیا گیا ہے۔disproportante assets case against 17 opposition leaders
كلكتہ ہائی كورٹ وكیل سجیت گپتا نے سی پی آئی ایم كے ریاستی جنرل سیكرتڑ محمد سلیم سیت 17 اپوزیشن رہنماوں كی ضرورت سے زیادہ جائیداد ركھنے كے خلاف پی آئی ایل داخل كرتے ہوئے كہاكہ تمام سیاسی جماعتوں كے رہنماوں كویہ واضح كرنے كی ضرورت ہے كہ ان كے پاس مختصر مدت میں اتنی بڑی رقم و جائیداد كہاں سے آئی۔
انہوں نے كہاكہ یہ ماملہ سہاسی نہیں ہے۔كسی ایك سیاسی جماعت كے لئے نہیں ہے بلكہ تمام سیاسی جماعتوں كو اس زمرے میں لانے كی كوشش كی گئی ہے ۔كلكتہ ہائی كورٹ سے اپیل ہے كہ اس معاملے كی جلد سے جلد سماعت كركے پورے معاملے كوعوام كے سامنے لایا جائے۔كیونكہ عوام كو سب كچھ جاننے كا پورا حق ہے۔