اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلیپ گھوش کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے گورنر جگدیپ دھنکر کو ہدف تنقید بنانے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔

دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی پر تنقید
دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی پر تنقید

By

Published : Jun 18, 2021, 2:10 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تنازعہ جاری ہے۔

اس کے پیش نظر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر خوب بھڑاس نکالی اور کہا کہ حکومت اپنے کاموں پر توجہ دے تو ریاست اور عوام دونوں کی ترقی ہو سکتی ہے۔

دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی پر تنقید
انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرنے سے ریاست کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے، جس کام سے عوام کے حق میں فائدہ نہ ہو اسے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ دس سال سے ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے لیکن آج تک شہر میں نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔
دلیپ گھوش کا ممتا بنرجی پر تنقید
دلیپ گھوش نے کہا کہ 24 گھنٹوں کی بارش کے سبب کولکاتا اور متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ کے بیشتر علاقے زیر آب ہیں۔ لوگوں کا برا حال ہے، لیکن حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details