اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات ماڈل کی بنیاد پر ہی اقلیتی طبقے کی ترقی ہو گی :دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اقلیتی طبقہ گجرات میں بالکل محفوظ ہیں انہیں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے.

bjp state president says minorities are safe hand in Gujarat
گجرات ماڈل کی بنیاد پر ہی اقلیتی طبقے کی ترقی ہو گی :دلیپ گھوش

By

Published : Nov 29, 2020, 6:57 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس اقلیتوں کو گجرات کے نام پر ڈراتی دھمکاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کو آخر کب تک ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جائے گا.

ان کا استحصال اب بند ہونا چاہئے. دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ اقلیتیوں کے ساتھ کہیں بھی کسی بھی طرح کی نا انصافی نہیں ہوئی ہے.

انہیں گجرات کے نام پر ڈرایا دھمکایا جاتا رہا ہے. بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ جس گجرات کا نام لے کر گمراہ, ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے اسے گجرات ماڈل کے ذریعہ اقلیتوں کو ترقی کی راہ لے جائیں گے۔

گجرات ماڈل کی بنیاد پر ہی اقلیتی طبقے کی ترقی ہو گی :دلیپ گھوش

مدنی پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ دسمبر مہینہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے لئے کافی اہم ہے.

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ممتا بنرجی کی حکومت کا کھیل ختم ہو جائے گا ۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کو ختم کرنے کی صلاحیت کسی میں نہیں: فرہاد حکیم

یعنی اکثریت سے محروم ہو جائے گی. بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے.

اس بنیاد پر ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اکثریت سے محروم ہو جائے گی اور گورنر کی ہدایت پر وہ اسمبلی میں اکثریت ہیش نہیں کر پائی گئی. انہوں نے کہا کہ دسمبر مہینے میں ترنمول کانگریس کے لئے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details