کولکاتا:ریاست مغربی بنگال میں بہت تیزی سے ڈینگو کے معاملات میں تشویشناك طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔ڈینگو سے متاثرافراد کی تعداد نے محمکہ صحت کو تشویش بڑھا دی ہے۔ گذشتہ سال جہاں ڈینگو سے متاثر افراد کی کل تعداد صرف 552 تھی۔اس سال اب تک یہ تعداد بڑھ کر 4288 ہو گئی ہے ۔اس میں 36 مریضوں کا تعلق دوسرے ریاست کی ہے۔اس سال ڈینگو کے معاملات میں غیر معمولی تیزی تشویش کاباعث بنی ہوئی ہیں زیادہ تر معاملات دیہاتوں میں پیش آئے ہیں۔
Dengue Cases in West Bengal بنگال میں ڈینگو کے معاملات میں تشویشناک اضافہ - محمکہ صحت کو تشویش
کولکاتا و اطراف میں تشویشناک طور پر ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈینگو سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو کی جانب سے مختلف اضلاع میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک ریاست بھر میں 500 سے زیادہ افراد متاثر یو چکے ہیں۔ Dengue Cases in West Bengal
گزشتہ اگست کے ماہ صرف دیہاتوں میں 101 معاملے سامنے آئے تھے لیکن اس بار اب تک یہ تعداد 354 ہوگئی ہے۔اسٹیٹ سیکریٹریٹ نے مختلف اضلاع میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔جمعرات کے روز اس سلسلے میں چیگ سیکرٹری اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی ہے۔500 سے زیادہ افراد اب تک ڈینگو سے متاثر ہونے کی محکمہ صحت کی جامب سے رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
كولكاتامیونسپل كارپوریشن كے مئیر فرہاد حكیم كے وارڈنمبر 82 بھی ڈینگو سے پوری طرح سے متاثر ہے۔اس وارڈ میں ڈینگو كے كیسز كی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لیكن انتظامیہ كی جانب سے اس سلسلے میں زیادہ كچھ بتایا نہیں جارہا ہے۔