کورونا وائرس کے درمیان بارش کا موسم شروع ہوتے ہی ڈینگو کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس کے پیش نظر آج کلکتہ کارپوریشن کے ناظم فرہاد حکیم نے ڈینگو سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈینگو رسپانس ٹیم کی تشکیل دی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں ہر سال بارش کے موسم میں ڈینگو کا قہر بڑھ جاتا ہے، سینکڑوں افراد ڈینگو کے شکار ہوتے ہیں۔ اس کے پیش نظر کورونا وائرس سے پریشان ریاست کے لوگوں کو ڈینگو سے محفوظ رکھنے کے لئے کلکتہ کارپوریشن کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کئے جا رہے ہیں، اس سے نمٹنے کے لئے کلکتہ کارپوریشن نے ایک ڈینگو رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے جس کو کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے آج سبز پرچم دکھا کر مہم کے لئے روانہ کیا۔
کلکتہ: کارپوریشن کی جانب سے ڈینگو رسپانس ٹیم کی تشکیل - کارپوریشن کی جانب سے ڈینگو رسپانس ٹیم کی تشکیل
کورونا وائرس کے درمیان بارش کا موسم شروع ہوتے ہی ڈینگو کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس کے پیش نظر کلکتہ کارپوریشن کے ناظم فرہاد حکیم نے ڈینگو سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈینگو رسپانس ٹیم کی تشکیل دی ہے۔
اس ٹیم کا کام مختلف جگہوں پر جمع پانی کو صاف کرنا اور لوگوں کو اس کے تئیں بیدار کرنا ہے، اس موقع پر کلکتہ کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'برسات کے موسم میں مختلف جگہ جمع ہوئے پانی میں ڈینگو کا مچھر پیدا ہوتا ہے جس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہم نے رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس کے تحت کارپوریشن کی تین گاڑیاں پورے شہر کا دورہ کریں گی اور جمع پانی کو صاف پانی کا صفائی کرتے ہوئے لوگوں کو آگاہ بھی کریں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے سبب ڈینگو کے معاملات کم ہیں۔ کیونکہ لوگ گھروں سے کم نکل رہے ہیں ہر شہری کو ہر روز دس منٹ وقت نکال کر آس پاس جمع پانی کو صاف کرنا چاہئے ۔