اردو

urdu

ETV Bharat / state

Activist Teesta Setalvad Arrested: تیستا سیتلواد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ - گرفتاری کے خلاف کولکاتا میں مظاہرہ

تیستا سیتلواد کی گرفتاری کے بعد سے کولکاتا میں مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں۔کولکاتا میں بھی ان کے کچھ ساتھی ہیں، جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے،جو تیستا سیتلواد کو قریب سے جانتے ہیں ،تیستا سیتلواد کی گرفتاری سے وہ بہت افسردہ ہیں۔ Protest March in kolkata Demands Release of Teesta Setalvad

مظاہرہ
مظاہرہ

By

Published : Jun 29, 2022, 9:29 AM IST

مشہور سماجی کارکن تیستا سیتلواد کی گرفتاری سے کولکاتا کے لوگ افسردہ ہیں،کولکاتا میں کئی ایسے سرکردہ شخصیات ہیں جو تیستا کے ساتھ کام کر چکے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تیستا کے ساتھ کام کیا ہے،ان کو وہ جانتے ہیں، تیستا سیتلواد انسانیت کا درد رکھنے والی ایک بے خوف خاتون ہیں۔مظلوموں کی آواز ہیں۔دو سال قبل کانکی نارہ بھاٹ پاڑہ فسادات کے دوران بھی وہ فساد متاثرین کی مدد کے لئے پہنچی تھیں، جبکہ اس دوران انہیں کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور ان پر حملہ کئے جانے کا بھی خدشہ تھا ،لیکن بے خوف ہوکر انہوں نے غیر جانب دار طور پر فساد متاثرین کے لئے کام کیا۔

مظاہرہ

Protest March in kolkata Demands Release of Teesta Setalvad

وہیں متعدد تنظیموں کے کارکنان کا کہنا ہے کہ گجرات فسادات کے مظلوموں کے لئے انصاف کی لڑائی لڑنے کی پاداش میں معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواد فی الحال پولس کی حراست میں ہیں۔ان پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ مغربی بنگال کی دارلحکومت کولکاتا میں ان کی گرفتاری کے بعد سے مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں۔کولکاتا میں بھی ان کے کچھ ساتھی ہیں جنہیں کو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔جو تیستا سیتلواد کو قریب سے جانتے ہیں ،تیستا سیتلواد کی گرفتاری سے وہ بہت افسردہ ہیں، اور ان کی گرفتاری کو بہت بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

دو سال قبل جب مگربی بنگال کے شمالی 24 ،پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میں بڑے پیمانے پر فسادات رونما ہوئے تھے۔اس وقت بھی تیستا سیتلواد متاثرین کی مدد کے لئے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بھاٹ پاڑہ پہنچ گئیں بھاٹ پاڑہ میں اس دوران کو انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاج کا سامنا پڑا اور دھمکیاں بھی دی گئی۔ کولکاتا کے سماجی کارکن ڈاکٹر شہریار سلیم جو اس وقت ان کے ساتھ تھے انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بھاٹ پاڑہ جانے کے لئے پولس انہیں کہیں نہ روک لے،اس کے لئے انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ اور لوکل ٹرین کے ذریعے بھاٹ پاڑہ پہنچ گئیں تھیں،باکل بے خوف ہوکر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور متاثرین کی مدد کی، اور بالکل غیرجانبدار ہو کر دونوں طرف کے متاثرین سے ملی، اور ان کی مدد کی، اس دوران ان کو بھاٹ پاڑہ میں انتہا پسندوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر بم سے حملے کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، لیکن وہ بالکل بھی خوف زدہ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ تیستا سیتلواد مظلوموں کی آواز ہیں ان کی گرفتاری ان لوگوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے جن کے کوئی نہیں بولتا ہے، نہ ہی سنتا ہے، ایسے بے سہارا اور مظلوموں کی تیستا سیتلواد آواز ہیں۔

مزید پڑھیں:Protest Against Teesta Setalvad Arrest: تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

کولکاتا کی معروف سماجی کارکن اور سی پی آئی کی رہنما سائرہ شاہ حلیم نے کہا کہ 2002 میں جو فسادات ہوئے اس کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے تیستا سیتلواد اور سنجیو بھٹ جیسے لوگ لڑائی لڑ رہے ہیں۔گذشتہ 30 برسوں سے یہ لوگوں مظلوموں کی لئے لڑائی کر رہے ہیں۔ان کی گرفتاری کے خلاف سیکولر ذہنیت کے لوگ آواز اٹھا رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ خود سیکولر کہنے والی بنگال کی حکومت خاموش ہے۔مسلمانوں کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ممتا بنرجی ان ہی مسلمانوں کے لئے لڑائی لڑنے والوں کے خلاف ہو رہے ظلم و زیادتی پر خاموش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details