اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں جمہوریت کو خطرہ لاحق: گورنر جگدیپ دھنکر - خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں جاری سیاسی تشدد کے حوالے سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر

By

Published : Jun 14, 2021, 6:52 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔ اس سے عام لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے لے کر اب تک ریاست کی موجودہ صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اب بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھی لوگوں کی جان جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد ریاست میں صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کریں۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ایک بار پھر میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کرتا ہوں کہ ریاستی حکومت کو مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو چین و سکون کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کو سیاست کی آگ میں جلنے نہیں دیں گے. ریاست کو سیاست کی بھنٹ چڑھنے نہیں دیں گے۔ اس کے لئے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس میں شمولیت کے لیے رہنماؤں کی بھاگ دوڑ جاری


دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری اپنے تمام ارکان اسمبلی کو لے کر گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details