وزیر داخلہ امت شاہ کو نیوٹاؤن میں گذشتہ کل پولیس اور پنجاب کے گینگسٹر کے درمیان ہوئے گولیوں کے تبادلے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے تحریری طور پر وزیر داخلہ امت شاہ سے نیوی ٹاؤن انکاؤنٹر معاملے کی این آئی اے سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سمترا خان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔ جسے ریاستی حکومت ہلکے میں لے رہی ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے اس نیوی ٹاؤن انکاؤنٹر کے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے این آئی اے سے تحقیقات کرانے کے مطالبہ کیا ہے۔
نیوی ٹاؤن انکاؤنٹر: این آئی اے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ
بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے وزیر داخلہ امت شاہ سے نیوی ٹاؤن انکاؤنٹر معاملے کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ نیوی ٹاؤن انکاؤنٹر معاملہ میں مغربی بنگال حکومت کی داخلہ سکیورٹی اور ریاستی خفیہ ایجنسی کی ناکامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے شاطر مجرموں کا ایک گروہ مغربی بنگال کے ایک پوش علاقے میں گزشتہ چند مہینوں سے پناہ لئے ہوئے تھے۔ بنگال پولیس،کولکاتا پولیس، کولکاتا ایس ٹی ایف اور سی آئی ڈی کو اس سے متعلق معلومات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوٹاؤن علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں پنجاب کے پیشہ ور مجرموں اور پولیس کے درمیان گولیوں کے تبادلے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دوکی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید طور زخمی ہو گیا۔