ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مہلک وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے مد نظر ہفتے میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کے تحت آئندہ پانچ اگست کو بھی لاک ڈاؤن ہے، اور پانچ اگست کو ہی رام مندر کا بھومی پوجن ہے۔
بنگال بی جے پی کی ریاستی حکومت نے آئندہ پانچ اگست کو مکمل لاک ڈاؤن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہےم ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ممتا حکومت عید اور محرم کے لیے لاک ڈاؤن کی تاریخ بدل سکتی ہیں تو رام مندر کے بھومی پوجا کے لیے لاک ڈاؤن کی تاریخ میں بھی تبدیلی کیوں نہیں کرسکتی، اس ریاستی حکومت پانچ اگست کے بجائے دوسرے دن لاک ڈاؤن کا اعلان کریں۔
بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر ممتا بنرجی کی حکومت پر اقلیت نوازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی عید اور محرم کے لیے لاک ڈاؤن کی تاریخوں میں چار بار تبدیلی کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست بھارت کے لیے تاریخی دن ہے رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہونے والا ہے، جو برسوں کی ریاضت اور جدوجہد کے بعد یہ موقع آیا ہے، تو اس روز لاک ڈاؤن میں تبدیلی کرکے کسی اور دن لاک ڈاؤن کا اعلان کرے۔