اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام راجا رام موہن رائے رکھنے کا مطالبہ - کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام راجا رام موہن رائے رکھنے کا مطالبہ

چند روز قبل وزیراعظم نریندر مودی اپنے کولکاتا سفر کے دوران 150 سال قدیم کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام ڈاکڑ شیاما پرساد رکھنے کا اعلان کیا تھا اس کے مخالفت میں کولکاتا میں میں طلباء کی جانب سے کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام راجا رام موہن رائے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارت کے سامنے سیریز برابر کرنے اورآسٹریلیا سے انتقام لینے کا چیلنج
بھارت کے سامنے سیریز برابر کرنے اورآسٹریلیا سے انتقام لینے کا چیلنج

By

Published : Jan 16, 2020, 11:37 PM IST

مغربی بنگال کے دفارلحکومت کولکاتا کے متعدد یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام راجا رام موہن رائے رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی طلباء نے بی بی ڈی باغ سے کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے دفتر تک ایک ریلی نکالی ۔

بھارت کے سامنے سیریز برابر کرنے اورآسٹریلیا سے انتقام لینے کا چیلنج

پورٹ ٹرسٹ کے اہلکار کو ایک یاداشت بھی دیں گئی واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کولکاتا کے سفر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام ڈاکڑ شیاما پرساد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ 12جنوری کو کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے 250 سال مکمل ہونے پر نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی جہاں انہوں کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام شیاما پرساد رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ہی اس کی مخالفت شروع ہو گئی۔

دوسرے دن ہی کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے سامنے احتجاج شروع ہو گیا۔پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے کی جادب پور یونیورسٹی، پریسیڈنسی یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے بڑے پیمانے پر مخالفت کی جانب رہی ہے ۔

اس سلسلے میں پریسیڈنسی یونیورسٹی کے ایک طالب علم سیان چکرورتی کا کہنا تھا کہ کلکتہ پورٹ کا نام شیاما پرساد کے نام پر رکھنے کا وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے شیاما پرساد مکھرجی بنگالی معاشرے کا کوئی اہم چہرہ نہیں ہے۔

وہ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں انگریزی حکومت کی حمایت میں تھے ایک طرف وزیراعظم پورٹ کی نجکاری کر رہے ہیں تو دوسری جانب نام بدلنے کو لیکر جھوٹی ہمدردی دکھا رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر نام بدلنا ہی ہے تو جدید بنگال اور ہندوستان کے محرک راجا رام موہن رائے کے نام پر رکھا جائے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details