مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار اب سست پڑنے لگی ہے، ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 46 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ 148 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا کے معاملوں میں کمی - کورونا کے 13 ہزار 46 نئے معاملے
مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 46 نئے معاملے ساملے آئے ہیں جب کہ 148 لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر اب سست پڑنے لگی ہے جو لاک ڈاؤن کے سبب ممکن ہو سکا ہے، وہیں مغربی بنگال میں آئندہ 15 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ گزشتہ 16 مئی سے بنگال میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں مزید پندرہ دنوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جب کہ مغربی بنگال میں اب تک ساڑھے 13 ہزار کے قریب لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔