مدنی پور: مقامی باشندوں نے احتجاج اور ناکہ بندی کرتے ہوئے نابالغہ پر جان لیوا حملے Attack on Minor in Midnapur WBمیں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج و دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مغربی مدنی پور ضلع کے پنگلہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ گزشتہ شب لڑکی اپنے افراد خاندان کے ساتھ سرکس دیکھ واپس آ رہی تھی تبھی ماورتی وین سوار پر چند لوگ آئے اور اس پر حملہ کر دیا۔
شرپسند تیز دھار ہتھیار سے لڑکی پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہو گئے۔ زخمی کو پہلے پنگلہ ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مزید بگڑنے پر مدنی پور محکمہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔