اردو

urdu

ETV Bharat / state

Primary TET مغربی بنگال ٹیٹ امتحان کی تاریخ کااعلان - بورڈ کے صدر گوتم پال

ریاستی پرائمیری ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے رواں سال ٹیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔رواں سال 10 دسمبر کو ٹیٹ امتحان منعقد کیا جائے گا۔

مغربی بنگال ٹیٹ امتحان کی تاریخ کااعلان
مغربی بنگال ٹیٹ امتحان کی تاریخ کااعلان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 8:40 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال نے اس سال کے ٹی ای ٹی امتحان کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ٹی ای ٹی امتحان 10 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بدھ کو ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیاگیاہے۔

گزشتہ سال ٹی ای ٹی کا امتحان 11 دسمبر کو منعقد ہوا تھا ۔کونسل کے صدر نے کہا کہ نوٹس جمعرات کی صبح اخبارات میں شائع کیا جائے گا۔ امیدوار جمعرات کی شام 7 بجے سے بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر TET فارم بھر سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بی ای کرنے والے اس سال ٹی ای ٹی میں نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم، جنہوں نے DLed سمیت دیگر پرائمری اساتذہ کی تربیت مکمل کی ہے وہ TET دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو لوگ پچھلے سال TET میں فیل ہو گئے تھے وہ بھی اس سال دوبارہ فارم بھر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata On Foreign Tour دبئی میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سرلنکا کے صدر سے ملاقات

کونسل کے صدر نے کہاکہ ٹیٹ10دسمبر 2023کو مکمل ہو جائے گا۔ بدھ کو ہی ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جمعرات کو اخبار میں شائع کیا جائے گا۔ درخواست کی رجسٹریشن کا عمل اس دن شام 7 بجے سے شروع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details