اردو

urdu

ETV Bharat / state

طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری

خلیج بنگال میں طوفان بلبل کے آنے سے قبل علی پور محکمہ موسمیات نے سمندری علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے ۔اس کے علاوہ ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی ہدیت دی ہے۔

طوفان بلبل سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری

By

Published : Nov 7, 2019, 5:39 PM IST

مغربی بنگال کے محکمہ موسمیات نے کہاکہ خلیج بنگال میں ہواوں کا دباوبننے کے بعد خطرناک طوفان آنے کا اندیشہ ہے۔

علی پور میں واقعہ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بلبل نام کا طوفان خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔طوفان بلبل کی رفتار 150 سے170 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ سمندری علاقے دیگھا،مندار منی،تاج پور،سندربن،جھاڑکھالی،گوسابہ ،سنمدیش کھالی میں رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکے قریب اضلاع کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ تاکہ لوگوں کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ طوفان بلبل کے مدنظر ماہی گیروں کو سمندر میں کستیاں نہ اتارنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ماہی گیروں کو انتظامیہ کی جانب سے اگلے الرٹ کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رام نگر کے بی ڈی اوآسیش رائے کاکہنا ہے کہ طوفان بلبل کاسامنا کرنے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے ۔سمندری علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طوفان سے متعلق تمام جانکاری لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو تیار رہنے کا مشورہ دیاگیاہے۔

بی ڈی او کے مطابق سمندری علاقے کے تمام تھانوں کے اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

پولیس انتظامیہ نے بھی طوفان سے نمٹننے کےلیے کمر کس لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details